کراچی میں 4 پولیس اہلکاروں کیخلاف چوری کا مقدمہ درج، 3 گرفتار

    ملزمان نے اسٹیل مل پراپرٹی بجلی کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کیا تھا

    ملزمان نے اسٹیل مل پراپرٹی بجلی کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کیا تھا

      کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے تھانے میں تعینات 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے 3 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اپنے ہی تھانے میں تعینات 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان نے اسٹیل مل پراپرٹی بجلی کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کیا تھا جبکہ پولیس نے 3 پولیس کانسٹیبلز محمد علی ، عبدالغفور اور ثاقب کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس اہلکار عدنان اور عدنامی نامی شخص کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے ۔