کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش

      کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں  کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

    ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت بادل برس پڑے ہیں اور کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا ہورہی ہے۔

    ایم اے جناح روڈ ، صدر ، کھارادر ، کے اطراف میں ہلکی اور تیز بارش کا  سلسلہ جاری ہے۔

    بلدیہ ٹاؤن، نیول کالونی، سرجانی، اورنگی، ماری پور، ہاکس بے سمیت شہر کے مغربی اور شمالی مغربی علاقوں میں ہلکی جبکہ سائٹ ایریا اور گردو نواح میں تیز بارش ہورہی ہے۔

    بارش کے پیش نظر سردی میں اضافے کا  امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

     

     

    The post کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش appeared first on ایکسپریس اردو.