کوئٹہ؛ بجلی چوری کیخلاف خصوصی مہم کےد وران 50 کروڑ کے جرمانے

    کوئٹہ:  صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران کارروائیوں میں 99 لاکھ 22 ہزار بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیے گئے۔

    کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی  ( کیسکو )  کے مطابق  کوئٹہ سمیت پشین، لورلائی،سبی،خضداراور مکران آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

    بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے مختلف تھانوں میں 1919 تحریری درخواستیں ارسال کی گئی ہیں جن کے تحت اب تک   580ایف آئی آرز ہوچکی ہیں۔

    کیسکو کا کہنا ہے کہ خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو99 لاکھ 22 ہزار بجلی یونٹس ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت  تقریباً 50کروڑ79لاکھ 49ہزارروپے بنتی ہے۔