کچلاک اور پسنی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    کراچی / کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی،کچلاک اور پسنی میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری یے، کراچی ائیرپورٹ پر شارجہ بھیجے جانے والے پارسل سے 70 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

    اس کے علاوہ طارق روڈ کراچی کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار م ملزم سے 1.5 کلو آئس قبضے میں لی گئی۔

    اے این ایف کے مطابق کچلاک کوئٹہ سے 75 کلو گرام ہیروئن جبکہ کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سے 55 کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔