کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان کیلیے ریسکیو 1122 کے اہلکار کو اغوا کرلیا

    مغوی کی فائل فوٹو

    مغوی کی فائل فوٹو

     لاہور: کچے کے ڈاکوؤں نے ریسکیو 1122 کے اہلکار کو تاوان کے لیے اغوا کرلیا اور رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان مانگ لیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ اور پنجاب کی بارڈر پر موجود کچے کے ڈاکوؤں کی کارروائیاں بڑھتی جاری ہیں، چند روز قبل انہوں ںے 1122 کے اہلکار سلیم ہاشمی کو اغوا کرلیا۔

    ڈاکوؤں نے مغوی کی فوٹیج اہل خانہ کو ارسال کی ہے جس میں مغوی کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے، ویڈیو میں مغوی اپنے اہل خانہ سے رہائی کے عوض پیسوں کا بندوبست کرنے کی درخواست کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    بہاولپور پولیس نے سلیم ہاشمی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب ریسکیو حکام نے مغوی اہل کار کی بازیابی کے لیے پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا جس میں درخواست کی گئی ہے کہ مغوی اہلکار کی رہائی کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، ریسکیو اہلکار اپنے ساتھی کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم کے لیے چندہ جمع کرنےلگے ہیں۔

    واضح رہے کہ کچے کے ڈاکوؤں نے ریسکیو اہل کار سلیم ہاشمی کو 15 فروری کی شام اغوا کیا تھا۔