ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی، سوارا بھاسکر کا سخت ردعمل

     ممبئی: بھارتی شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو ہولی کے تہوار میں ہراساں کرنے پر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سخت ردعمل دیا ہے۔

    بھارتی انتہا پسندوں نے مسلمان خاندان کو ہولی کے موقع پر گھیر کر ان پر پانی کی بالٹی انڈیلی اور ان پر زبردستی رنگ لگایا۔

    fsggghgg

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہندو تہوار ان جتھوں کیلئے ہے جن کیلئے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ یہ ایک شرمناک جرم ہے، کسی کو ہراساں کرنا بالکل غلط ہے۔