ہوناور کے ٹونکا میں بندرگاہ کی تعمیری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں سات خواتین سمیت 18 ماہی گیرگرفتار ؛ کاروار جیل منتقل

    بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر اور ہوناور تحصیلدار کی قیادت میں کاسرکوڈ ٹونکا علاقے میں ‘ہائی ٹائڈ لائن’ کی نشاندہی کے لئے سروے کرتے وقت سرکاری کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں سات خواتین سمیت 18 ماہی گیروں کو گرفتار کرکے کاروار جیل منتقل کیا گیا ہے  اور اس تعلق سے  ہوناور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا  ہے۔