ہوناور کے کاسرکوڈ ۔ٹونکا میں سمندری کنارے سروے -ماہی گیروں نے کی سروے کی سخت مخالفت؛ افسران کے ساتھ ہوا تصادم؛ ہلکی لاٹھی چارج

    ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ٹونکا میں مجوزہ تجارتی بندرگاہ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر پولیس بندوبست کے ساتھ جب بھٹکل سب ڈیویژن اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر نینا کی قیادت میں تعلقہ انتظامیہ کے افسران سمندری کنارے ہائی ٹائڈ لائن (سمندر میں بھرتی کے وقت پانی خشکی تک پہنچنے کی حد) کی نشاندہی کے لئے سروے کرنے پہنچے تو وہاں ماہی گیروں نے سخت مخالفت کی اور احتجاج شروع کردیا جس سے علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔     ماہی گیروں نے سرکاری افسران کو سروے کرنے سے روکا اور زبانی تکرار بڑھتی گئی تو سرکل پولیس انسپکٹر سنتوش کائکینی نے اپنی پولیس فورس کے ساتھ مداخلت کرتے ہوئے ہلکی لاٹھی چارج کا سہارا لے کر  حالات کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی ۔  واردات بدھ کو پیش آئی۔