پی ایس ایل9؛ عثمان خان ایک ایڈیشن میں 2 سینچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

    ٹورنامنٹ میں تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز بھی ملتان سلطانز کے کرکٹر کے پاس ہے (فوٹو: پی سی بی)

    ٹورنامنٹ میں تیز ترین سینچری بنانے کا اعزاز بھی ملتان سلطانز کے کرکٹر کے پاس ہے (فوٹو: پی سی بی)

    ملتان سلطانز کے عثمان خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عثمان خان نے ایونٹ میں دوسری سینچری اسکور کی، انہوں نے 50 گیندوں پر 200 کے اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 100 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

    عثمان خان کی جانب سے پی ایس ایل کی یہ تیسری سینچری ہے، اس سے قبل ایونٹ میں تیز ترین سینچری اسکور کرنے کا اعزاز بھی انہی کے نام ہے، جو انہوں نے گزشتہ برس بنائی تھی۔

    مزید پڑھیں: ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنالی

    رواں سیزن میں عثمان نے پہلی سینچری کراچی کنگز کیخلاف اسکور کی تھی جس میں انہوں نے 59 گیندوں پر 106 رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ عثمان خان پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے ایک سیزن بطور لوکل پلئیر جبکہ گزشتہ دو سیزن بطور اوور سیز کرکٹر کی حثیت سے کھیلے ہیں۔