ایکسپریس میڈیا گروپ کی ویب سائٹ ‘کرکٹ پاکستان’ پر بھارتی ہیکرز کا حملہ

    فوٹو: اسکرین شاٹ

    فوٹو: اسکرین شاٹ

    ایکسپریس میڈیا گروپ کی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان (cricketpakistan.com.pk) پر بھارتی ہیکرز نے سائبر حملہ کیا ہے۔

    ویب سائٹ کو منگل کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ویب سائٹ سے خبریں اور اہم معلومات نظر آنا بند ہوگئیں تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ کو بحال کرالیا گیا۔

    ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد لکھا گیا کہ یہ برگر سنگھ کے ہیک کا جوابی بدلہ ہے۔

    ویب سائٹ ہیک کرنے والوں نے لکھا کہ ہم بھارتی ہیکرز ہیں، اپنی ٹیم سے کہو کہ وہ اپنی اوقات میں رہے۔

    ویب سائٹ ہیک کرنے والوں نے اپنی شناخت (PH4NTOM~PHR34K) بتائی ہے۔