ڈیوڈ ملر نے میچز کیلئے شادی ملتوی نہیں کی! فرنچائز نے دعویٰ کو مسترد کردیا

    وسیم اکرم کے دعوؤں کو بی پی ایل فرنچائز فارچیون باریشال کے مالک نے جھوٹ قرار دیدیا (ٖفوٹو: ایکسپریس ویب)

    وسیم اکرم کے دعوؤں کو بی پی ایل فرنچائز فارچیون باریشال کے مالک نے جھوٹ قرار دیدیا (ٖفوٹو: ایکسپریس ویب)

    بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی معروف فرنچائز فارچیون باریشال نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کی شادی ملتوی کرکے میچز کھیلنے کے دعوے کو مسترد کردیا۔

    فارچیون باریشال کے مالک میزان الرحمان نے بنگلہ دیشی اخبار ‘دی ڈیلی اسٹار’ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کی جانب سے بھاری رقم کے عوض اور شادی ملتوی کرنے سے متعلق باتیں جھوٹی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے پاس غلط معلومات ہیں، وہ صرف پیسوں کی وجہ سے لیگ سے نہیں جڑے رہے بلکہ اپنی جذباتی وابستگی کے باعث ٹیم کا حصہ رہے۔

    مزید پڑھیں: پی سی بی شین واٹسن کو کتنی ماہانہ تنخواہ ادا کرے گا؟

    قبل ازیں مقامی اسپورٹس ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شائقین کی عدم دلچسپی پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز نے بھاری معاوضے کے عوض فارچیون باریشال کی نمائندگی کرنے والے جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کو آخری تین میچز کھیلنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز (یعنی 4 کروڑ 18 لاکھ سے زائد) کی پیشکش کی تھی جس کیلئے کرکٹر نے اپنی شادی ملتوی کردی تھی۔

    مزید پڑھیں: کیچ تھام کر خاموش کروانے کا جشن؛ عبداللہ شفیق نے وسیم اکرم کو جواب دیدیا

    ڈیوڈ ملر ایونٹ میں خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے جبکہ آخری تین میچز میں وہ محض 47 رنز اسکور کرسکے۔ سال 2024 میں فرنچائز نے تمیم اقبال کی قیادت میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈیوڈ ملر نے حال ہی میں کیپ ٹاؤن میں اپنی برسوں پرانی گرل فرینڈ کیملا ہیرس سے شادی کی ہے۔