کراچی میں نیب نے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا

    نیب کراچی اور اسلام آباد حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں اپنے ہی افسر کو گرفتار کرلیا۔ 

    ذرائع نیب کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کو کرپشن میں ملوث ملزمان سے رشوت لینے جرم میں گرفتار کیا گیا، نیب نے گرفتار افسر کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق نیب افسر پر چیکس کی صورت میں رشوت لینے کا الزام ہے، نیب افسر کئی چیک کیش بھی کروا چکا تھا، گرفتار ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عمران شیخ کو کل اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔