پوتن روس کے صدارتی انتخاب میں ریکارڈ 88 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب

    پوتن اگلے 6 برس تک روس کے صدر رہیں گے—فائل: فوٹو

    پوتن اگلے 6 برس تک روس کے صدر رہیں گے—فائل: فوٹو

     ماسکو: روس کے صدر ویلادیمیر پوتن نے روس کے صدارتی انتخاب میں ابتدائی نتائج کے مطابق ریکارڈ 88 فصد ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

    خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی انتخاب کا 3 روزہ پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حاصل ہونے والے ابتدائی نتائج کے مطابق ویلادیمیر پوتن 88 فیصد ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوگئے ہیں۔