پی ایس ایل 9 فائنل؛ ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 160 رنز کا ہدف

      کراچی: پی ایس ایل 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ عثمان خان 57، افتخار احمد 32 اور محمد رضوان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    فائنل کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراؤں اور سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مربوط پلاننگ کی گئی ہے۔

    اسٹیڈیم میں  جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پی سی بی کے سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں خصوصی گشت کریں گے اور داخلہ دروازوں پر مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں گے۔

    فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔

    یاد رہے کہ چوتھی مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والی ملتان سلطانز  کو دو  مرتبہ لاہور قلندرز کے ہاتھوں مات ہوئی جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ دو مرتبہ فائنل میں پہنچی اور ہر بار سرخرو رہی۔

    دونوں ٹیموں کے اسکواڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

    ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی