اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

     اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس وزیرِ اعظم آفس میں دن 11 بجے ہوگا۔