ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

     کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 47 ڈالر اضافے سے نئی قیمت 2 ہزار 225 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4600روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 943 روپے کے اضافے سے نئی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 245 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔