لاہور میں لیگی ایم پی اے کی گاڑی کو روکنے پر انسپکٹر کا تبادلہ

    ایم پی او نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں معمولی ایم پی اے نہیں،بہت بڑی چیز ہوں۔

    ایم پی او نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں معمولی ایم پی اے نہیں،بہت بڑی چیز ہوں۔

     لاہور: جی ٹی روڈ پر لیگی ایم پی اے کی گاڑی کو روکنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔

    سب انسپکٹر یاسر نے ایم پی اے ملک وحید کی کالے شیشے والی گاڑیوں کو چیکنگ کے لئے روکا تو ایم پی اے ملک وحید نے کارکنوں کو طلب کر لیا اور پولیس پر چڑھائی کردی۔

    ایم پی او نے سب انسپکٹرکو وارننگ دی کہ مجھے روکنے پر معذرت کرو، میں معمولی ایم پی اے نہیں،بہت بڑی چیز ہوں۔

    کارکنوں کے اکٹھے ہونے پر سب انسپکٹر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معذرت کرلی۔ تاہم سب انسپکٹر یاسر نصیب کا تبادلہ کرکے انہیں تھانے سے پولیس لائنز جوڈیشل ونگ بھجوا دیا گیا۔