اسلام آباد: مال روڈ پر درخت پر ڈورمیں پھنسے کوے کو ریسکیو 1122 نے ریسکیو کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں ہولی ٹرنٹی چرچ کے پاس ایک درخت پر کوا ڈور میں پھنس گیا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو ٹیم نے درخت پر چڑھ کر ڈور میں پھنسے پرندے کو آزاد کردیا جس پر وہاں موجودشہریوں نے ریسکیو1122 کی کارکردگی کو خوب سراہا۔