اسرائیل 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر تیار

    امریکا نے اسرائیل پر امن معاہدہ جلد کرنے پر زور  دیا ہے:فوٹو:فائل

    امریکا نے اسرائیل پر امن معاہدہ جلد کرنے پر زور دیا ہے:فوٹو:فائل

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

    اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات میں اسرائیل نے 40 قیدیوں کے بدلے 700 فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جن میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے پر غور کررہا ہے۔حماس کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔

    امریکا کے وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ کے دورے میں اسرائیل پرجلد امن معاہدے کرنے پر زور دیا ہے۔