فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق سماعت آج ہوگی

     اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔

    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ 11:30 بجے سماعت کرے گا۔

    چھ رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہیں۔