شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق

    غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی ، ڈی آئی جی ملاکنڈ

    غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی ، ڈی آئی جی ملاکنڈ

    شانگلہ: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ بشام کے قریب پیش آیا کہ سامنے سے آنے والی دھماکا خیز مواد سے بھری کار غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد ایک زوردار دھماکہ ہوا اور ایک گاڑی نیچے گہری کھائی میں جاگری۔

    ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی۔ جاں بحق افراد میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔