ای وی ایم تیار کرنے والی کمپنی کے چار نامزد ڈائریکٹر بی جے پی سے وابستہ، پھر یہ محفوظ کیسے ہو سکتی ہے! سرجے والا

     کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (ای وی ایم تیار کرنے والی کمپنی) میں بی جے پی کے دفتر کے عہدیدار اور نامزد ڈائریکٹر ہیں تو کیا ای وی ایم محفوظ ہیں؟ کیا اس صورت حال میں آزادانہ اور غیر جانبدار انتخابات ہو سکتے ہیں؟ الیکشن کے تقدس کی حفاظت کون کرے گا؟ آخر اس معاملے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) خاموش کیوں ہے؟ بولیے اور جمہوریت بچایئے!