راہل گاندھی کی نیائے یاترا کابہار میں والہانہ خیر مقدم، کشن گنج میں جم غفیر امڈ آیا

    کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا پیر کو  جیسے ہی مغربی بنگال کے راستے  بہار کی سرحد کشن گنج میں داخل ہوئی، کانگریس لیڈروں اور حامیوں کا جوش دیکھ کر راہل گاندھی بھی پرجوش ہو گئے۔ یاترا پیر کی صبح ساڑھے ۱۰؍ بجے کشن گنج  پہنچی۔ اس دوران کشن گنج ضلع کی سرحد پر کانگریس کے درجنوں لیڈراور سیکڑوں کارکن ان کے استقبال کیلئے پرچم لئے کھڑے تھے۔ جیسے ہی راہل گاندھی کا قافلہ سرحد پر پہنچا، `’راہل گاندھی زندہ باد‘    کے فلک شگاف نعرے گونج اٹھے۔