خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم نے خواتین پر مبنی بی جے پی کے انتخابی نعروں کو بے معنی ثابت کیا: اروندر سنگھ لولی

     آئندہ 3 فروری کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے گاندھی نگر واقع رام لیلا میدان میں  ’نیائے سنکلپ سمیلن‘ سے خطاب کریں گے۔ اس تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے کرشنا نگر اسمبلی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ پہلا موقع ہے جب کھڑگے جی کانگریس صدر بننے کے بعد دہلی میں کسی جلسہ کو خطاب کریں گے۔ اس کے لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے سبھی اسمبلی حلقوں میں ہر گھر سے لوگوں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔