منڈیا میں ناکامی کے بعد اب بھٹکل میں شروع ہوا جھنڈے کا تنازعہ؛ کہاں جاکر رُکے گا یہ سلسلہ ؟

    ریاست کرناٹک کے منڈیا میں عوامی مقام پر لہرائے گئے بھگوا جھنڈے کو اُتار کر وہاں ترنگا جھنڈا لہرانے پر بی جے پی اور سنگھ پریوار کے کارکنوں نے مقامی گاوں والوں کو ساتھ لے کر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا، مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان کارکنوں کی ایک نہ چلنے دی تھی اور واضح کیا تھا کہ عوامی مقامات پر بھگوا جھنڈے لہرانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائےگی۔ ایسا لگتا ہے کہ وہاں پر ناکامی کے بعد اب بھٹکل میں جھنڈے کو لے کر تنازعہ کھڑاکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔