پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث زیر حراست ملزم مقابلے میں ہلاک

     پشاور: پولیس اہل کار کے قتل میں ملوث زیر حراست ملزم فرار ہونے کے بعد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے علاقے میں مقابلہ ہوا، جس میں چوکی سیفن  میں فائرنگ کرکے کانسٹیبل عامر غلام کو قتل کرنے والا ملزم  مارا گیا۔

    سیفن چوکی میں زیر حراست ملزم نے بیت الخلا کا بہانہ کیا اور اس دوران حوالات سے نکلنے پر محرر کے کمرے سے بندوق نکال کر پولیس اہل کار عامر غلام کو شہید کرکے چوکی سے فرار ہوگیا تھا۔ بعد ازاں ملزم کے ٹھکانے کی نشاندہی کے بعد پولیس ٹیم ملزم کی گرفتاری کے لیے موقع پر پہنچی تو پہلے سے مسلح ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

    ملزم مجاہد ولد سبز علی کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔

    The post پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث زیر حراست ملزم مقابلے میں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.