پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل 146 ارکان کی معطلی منسوخ

     مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل ان تمام ارکان پارلیمنٹ کی معطلی کو منسوخ کر دیا جنہیں پارلیمنٹ کے سابقہ اجلاس کے دوران معطل کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس سے قبل مرکزی حکومت نے ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی جس میں مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہا تھا کہ اس سیشن سے پہلے تمام معطل ارکان پارلیمنٹ کی معطلی منسوخ کر دی جائے گی۔