منڈیا میں عوامی مقام پر لہرائے گئے ہنومان جھنڈے کو اُتارنے کے خلاف سنگھ پریوار کا پیدل مارچ – سنگ باری اور آتش زنی کے واقعات – پولیس نے کیا لاٹھی چارج

    ضلع انتظامیہ کی طرف سے عوامی مقام پر  لہرائے گئے  ہنومان جھنڈے کو  اُتار کر ترنگا لہرانے کی کارروائی کے خلاف بی جے پی ، جے ڈی ایس، بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے کارکنان نے کیرگوڈ گاوں سے ضلع ڈپٹی کمشنر دفتر تک پیدل مارچ کیا جس کے دوران سڑک پر اودھم مچانے والے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا ۔