کرناٹک؛ منڈیا کے ایک گاوں میں عوامی مقام پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد انتظامیہ نے لہرایا ترنگا جھنڈا؛ حالات کشیدہ؛ لاٹھی چارج؛ نفرت پھیلانے کی کوششیں شروع

    یہاں کے کیرا گوڈو گاؤں میں اتوار کو اس وقت کشیدگی  پھیل گئی جب عوامی مقام پر  سرکاری  حکام نے 108 فٹ اونچے پرچم لہرانے والے کھمبے سے ہنومان کا  بھگوا جھنڈا ہٹادیا اور اُس کی جگہ پر ترنگا جھنڈا لہرادیا ۔ واقعے کے بعد سخت احتجاج کیا گیا، مگر پولس نے  ہلکی لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے احتجاجیوں کو منتشر کردیا اور حالات پر قابو پالیا۔ واقعے کے بعد کہا جارہا ہے کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات کو دیکھتے ہوئے ریاست میں نفرت پھیلانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔