عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

     راولپنڈی: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کردیا گیا۔

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم و بانی  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر خارجہ و وائس چئیرمین پی ٹی آئی  شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    یہ خبر بھی پڑھیں: سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10، 10 سال قید

    خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی جانب سے 77 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں عدالت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے سائفر وزارت خارجہ کوواپس نہیں بھیجا۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق سائفرکے معاملے سے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات پراثر پڑا،جس سے دشمنوں کوفائدہ ہوا۔ سماعت کے دوران وکلائے صفائی غیرسنجیدہ دکھائی دیے۔ 17 ماہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا، سائفر کیس تاخیر سے دائر نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    The post عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.