گلوکار زین ملک پاکستان آرہے؟ برطانوی ہائی کمشنر نے اشارہ دیدیا

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کے پاکستان آنے کی طرف اشارہ دے دیا۔

    جین میریٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بی بی سی کا ایک مضمون پوسٹ کیا جس میں برطانوی گلوکار زین کے پاکستانی بینڈ ‘اور’ کے ساتھ کام کرنے پر روشنی ڈالی گئی۔

    یہ مضمون پوسٹ کرتے ہوئے جین میریٹ نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار زین ملک کے پاکستان کا دورہ کرنے کی طرف واضح اشارہ دیا۔

    برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی پوسٹ کہا کہ “آپ کے پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کرنے کا وقت آگیا ہے، زین ملک اور بینڈ ‘اور’ کا تعاون سب کو بہت پسند آیا”۔

    Time to plan your Pakistan tour, @zaynmalik! Loving this UK-Pakistan Urdu collaboration with Aur. https://t.co/HGMb80PCN2

    — Jane Marriott (@JaneMarriottUK) January 29, 2024

    واضح رہے کہ پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ نے سال 2023 میں 10 جون کو گانا ’تو ہے کہاں‘ ریلیز کیا تھا جو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا، اس گانے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے نوجوان گلوکاروں نے اس گانے کا اپڈیٹڈ ورژن بنانے کا سوچا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی گلوکار زین ملک کا اُردو زبان میں گائیکی کرنے پر ردعمل

    رواں سال 12 جنوری کو گانا ’تو ہے کہاں‘ کا اپڈیٹڈ ورژن ریلیز ہوا جس میں برطانوی گلوکار زین ملک نے بھی پاکستان کے میوزک بینڈ ’اور‘ کے نوجوان گلوکاروں کے ساتھ اُردو زبان میں گائیکی کی۔

    مزید پڑھیں: برطانوی گلوکار زین ملک کا پاکستانی گلوکاروں کیساتھ اُردو زبان میں گانا ریلیز

    زین ملک کی آواز میں اُردو زبان میں گانا سُن کر اُن کے لاکھوں مداحوں خوشی سے نہال ہوئے اور سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

    The post گلوکار زین ملک پاکستان آرہے؟ برطانوی ہائی کمشنر نے اشارہ دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.