نرملا سیتارمن کی بجٹ تقریر میں لفظ ٹیکس کا بارہا استعمال، مگر متوسط طبقہ کے لیے کوئی راحت نہیں

     انتخابی سال میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے عبوری بجٹ پیش کر دیا ہے۔ اس بجٹ میں نہ کوئی بڑے اعلانات ہیں اور نہ ہی متوسط ​​طبقے کے لیے ٹیکس کسی رعایت کا اعلان کیا گیا ہے لیکن وزیر خزانہ نے گزشتہ 10 سالوں میں حکومت کے کاموں کی تفصیلات پیش کی ہیں اور کامیابیوں پر بات کی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اب حکومت کی توجہ 2047 تک ملک کی ترقی پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جولائی میں آنے والے بجٹ کے لیے کئی چیزوں کا اشارہ دیا ہے۔