علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مسلمانوں کے لیے قائم ہوئی تھی، اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: سی جے آئی

    علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار کے درجے پر سپریم کورٹ میں آئینی بنچ کے روبرو سماعت جاری ہے۔ اس  بنچ کی قیادت سپریم  کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کررہے۔ سماعت کے ساتویں دن اس معاملے میں چیف جسٹس آف انڈیا کا ایک اہم تبصرہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس حقیقت کو نظر انداز  نہیں کیا جاسکتا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مسلمانوں کے لیے قائم کی گئی تھی۔