سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی میں ناکام ہیں، فضل الرحمان

    ٹانک: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی میں ناکام ہیں اور پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کردی گئیں ہیں۔

    ٹانک میں جے یو آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان توڑنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والوں کے مقابلے کیلیے ہر وقت تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا انتخابی نشان کتاب ہے اس کتاب کی عزت ہر مسلمان کرتا ہے،قوم صرف اس کو ووٹ دے گی جس کا نشان کتاب ہو، سب ملکر کتاب کو کامیاب کریں گے۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ’ عمرانی فتنے نے نوجوانوں کے اخلاقیات کو تباہ کردیا ہے، عمرانی فتنے کا آخری دم تک مقابلہ کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں پٹھان ہوں اور پٹھان اپنی برابری کی حیثیت سے دشمنی کا قائل ہے، میرا مخالف جیل میں یو اور میں آزاد اس مقابلے کا کوئی مزا نہیں ہے‘۔

    The post سیاسی جماعتیں ملک کی ترقی میں ناکام ہیں، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.