پہلا سیمی فائنل؛ بھارت کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    دونوں ٹیمیں بینونی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں (فوٹو: آئی سی سی )

    دونوں ٹیمیں بینونی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں (فوٹو: آئی سی سی )

    انڈر-19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    جنوبی افریقا کے شہر بینونی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان اودے سہارن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل میں اچھا پرفارم کرکے ٹائٹل جیتنا ہدف ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ کوشش کریں گے حریف کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔

    واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان اودے سہارن، آدرش سنگھ، ارشین کلکرنی، پریانشو مولیا، سچن داس، مشیر خان، ارویلی اوینیش، مروگن ابھیشیک، راج لمبانی، نمن تیواری، سومی پانڈے

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ:

    لہوان پریٹوریئس، اسٹیو اسٹوک، ڈیوڈ ٹیگر، رچرڈ سیلٹسوین، دیوان ماریس، جوآن جیمز، اولیور وائٹ ہیڈ، ریلی نارٹن، ٹرسٹن لوس، نکوبانی موکوینا، کوینا مافاکا