الیکشن کمیشن؛ آر او این اے 95 فیصل آباد کی غیر حاضری پر فوری معطلی اور انکوائری کا حکم

    ڈاکٹر اسفندر یار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ریٹرننگ افسر مقرر۔ فوٹو: فائل

    ڈاکٹر اسفندر یار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ریٹرننگ افسر مقرر۔ فوٹو: فائل

     لاہور: الیکشن کمیشن نے آر او این اے 95 فیصل آباد کی غیر حاضری پر ان کی فوری معطلی اور انکوائری کا حکم دیدیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آر او این اے 95 فیصل آباد کی دانستہ غیر قانونی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا ہے، ریٹرننگ افسر اے سی چک جھمرہ کی غیر حاضری اور موبائل بند رکھنے پر کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 12 بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم

    ترجمان کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کو اے سی چک جھمرہ کی فوری معطلی اور انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹر اسفندر یار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ریٹرننگ افسر مقرر کردیا گیا ہے۔