رضوان کی بی پی ایل کے رواں ایڈیشن میں مایوس کن کارکردگی

    انسان ہوں مشین نہیں، بہترین کھیل کی کوشش ہوتی ہے، وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو: بی پی ایل

    انسان ہوں مشین نہیں، بہترین کھیل کی کوشش ہوتی ہے، وکٹ کیپر بیٹر۔ فوٹو: بی پی ایل

    ڈھاکا: محمد رضوان کی بی پی ایل کے اس ایڈیشن میں کارکردگی مایوس کن رہی۔

    محمد رضوان نے 4 اننگز میں 21.33 کی اوسط اور 85 کے اسٹرائیک ریٹ سے 64 رنز بنائے، اس بارے میں انھوں نے کہا کہ میں بھی ایک انسان ہوں مشین نہیں، اپنی طرف سے ٹیم کیلیے بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: ’’خراب کارکردگی پر صرف بابراعظم اور رضوان کو الزام دینا درست نہیں‘‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسا میں چاہتے تھے، بہرحال خوشی کی بات یہ ہے کہ ہماری ٹیم کے اچھے نتائج سامنے ہوئے۔