این اے 232؛ پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھین لیے گئے

     کراچی: قومی اسمبلی کے حلقہ 232 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپر چھین لیے گئے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے این اے 232 کورنگی پولنگ اسٹیشن نمبر 37 میں پریزائیڈنگ افسر سے بیلٹ پیپرز چھیننے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔

    واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کردیا گیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے پولیس کو ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔