خیبر پختون خوا اسمبلی؛ تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کی برتری

    لوئر دیر سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے عزیزاللہ دوسرے نمبر پر رہے۔

    لوئر دیر سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے عزیزاللہ دوسرے نمبر پر رہے۔

     پشاور: خیبر پختون خوا اسمبلی میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔

    پی کے 15 لوئر دیر

    لوئر دیر سے آزاد امیدوار ہمایوں خان 31 ہزار 346 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے عزیزاللہ 9 ہزار 953 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    این اے 26 مہمند

    آزاد امیدوار ساجد خان 41 ہزار 489 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی کے محمد عارف 19 ہزار 930 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی کے 28 شانگلہ

    ن لیگ کے محمد روشاد خان 17 ہزار 172 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار شوکت علی 11 ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی کے 36 مانسہرہ

    آزاد امیدوار منیر حسین 35 ہزار 74 ووٹ لیکر پہلے اور مسلم لیگ ن کے سید جنید علی قاسم 30 ہزار 402 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔