اسلحہ کی نمائش ناقابل قبول ہے، ایم کیوایم پاکستان کا کارکنوں کو انتباہ

      کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر کارکنوں کو انتباہ جاری کردیا۔

    ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اسلحے کی نمائش اور اسکے استعال کو ناقابل قبول قراردیتے ہوئے سرکلر جا ری کردیا۔

    سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ذمہ دار یا کارکن اسلحہ کی نمائش یا فائرنگ کرتے ہو ئے پایا گیا تو اس کی تحریک کی بنیادی رکنیت خارج کردی جائے گی اور اس کو تنظیم سے نکال دیا جائے گا۔

    سرکلر میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت ہے، اس میں اس قسم کی سرگرمیاں کسی صورت قبول نہیں، جو بھی ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اس کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔