ایچ بی ایل PSL9 کا آفیشل اینتھم جاری کردیا گیا

    فوٹو: سوشل میڈیا

    فوٹو: سوشل میڈیا

    ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آفیشل اینتھم جاری کر دیا گیا۔

    پاکستان سپر لیگ کا ترانہ مشہور گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جس کا نام ”کُھل کے کھیل“ رکھا گیا ہے۔

    پی سی بی نے یہ ترانہ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ علی ظفر کے مطابق یہ ترانہ بھی پہلے ترانوں کی طرح مقبول ہوگا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں سترہ فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس پر پرفارم بھی کریں گے۔

    مزید پڑھیں: کیا علی ظفر نے جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات پر میشا شفیع کو معاف کردیا؟

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے ترانے بھی علی ظفر نے گائے تھے۔ 2017 میں ’’سیٹی بجے گی‘‘ والا اینتھم اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

    پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔