ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ترانہ: ’یہ بابراعظم پر ذاتی حملہ ہے‘

    فوٹو: ایکسپریس ویب

    فوٹو: ایکسپریس ویب

      کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے ترانے پر مداحوں کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل PSL سیزن نائن کا آفیشل اینتھم ’کُھل کے کھیل‘ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردیا ہے جس میں گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔

    مداحوں نے پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ ریلیز ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔

    بیشتر صارفین نے پی ایس ایل کے نئے ترانے پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تعریفیں کی ہیں جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

    ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’لگتا ہے اس سال ہم پی ایس ایل ترانے پر ٹرولنگ کرنے سے محروم رہیں گے‘۔

    ایک اور صارف نے اپنے تبصرے میں کہا کہ: ’علی ظفر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ کوئی انکو مات نہیں دے سکتا‘۔

    ایک صارف کا کہنا تھا: ’ترانے کے الفاظ ’کھل کے کھیل پیارے کب تک تو ڈرے گا‘ بابر اعظم پر ذاتی حملہ ہے‘۔

    ترانے سے ناخوش ایک صارف نے کمنٹس سیکشن میں لکھا: ’لوٹ آؤ نصیبو لال‘۔

    COMMENTS PSL

    psl comment 3

    psl comments 4

    psl anthem 5