’نازیبا مناظر‘ پر عمران ہاشمی کی بیوی کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟ اداکار نے بتادیا

     ممبئی: بھارت کے نامور اداکار عمران ہاشمی نے فلموں میں ’نازیبا مناظر‘ کے متعلق اپنی بیوی کے ردعمل کا بتایا ہے۔

    اداکار سے پوچھا گیا کہ فلموں میں ان کے ’کسسنگ سینز‘ پر اہلیہ کیسا ردعمل دیتی ہیں ہیں تو عمران ہاشمی کا کہنا تھا انہیں بیگم کی طرف سے ناراضگی کا سامنا رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب میری بیگم کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا کیوں کہ میں فلموں میں اس طرح کے سین نہیں کرتا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ اہلیہ کے کہنے پر ایسے مناظر کرنے سے رک گئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں بہت سی فلموں میں اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

    عمران ہاشمی نے ساتھ ہی انکشاف کیا کہ ان کی نئی ویب سیریز ’شو ٹائم‘ میں بھی ایسا سین ہے اور جب ان کی اہلیہ اسے دیکھے گی تو پھر ان کیلئے مسئلہ ہوگا۔