ایچ بی ایل پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

    ملتان: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے نویں میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ پشاور زلمی نے 6 اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنا لیے ہیں۔

    کپتان بابر اعظم 27 رنز اور اور حسیب اللہ 9 رنز پر کریز موجود ہیں۔ صائم ایوب 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    ملتان میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ٹام کیڈ مور، محمد زیشان اور وقار سلام خیل کی جگہ حسیب اللہ خان، عارف یعقوب اور نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے۔