پی ایس ایل 9؛ کراچی کنگز آج ہوم گراؤنڈ پر اسلام آباد سے ٹکرائے گی

    فوٹو: پی ایس ایل

    فوٹو: پی ایس ایل

      کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 15 ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل آئیں گی۔

    نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز شام 7 بجے ہوگا۔ مقابلہ کانٹے دار ہونے کے ساتھ چوکوں اور چھکوں کی بارش کا امکان ہے، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    ایڈیشن میں اپنا چوتھا میچ کھیلنے والی کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم کی قیادت میں دو فتوحات کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

    رواں ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز اپنے تین میچز جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ چار میچز کھیل چکی ہے۔ کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    دوسری جانب شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین میچز میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے۔

    پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔