اویس لغاری کا منفرد اعزاز، والد کے بعد اب بیٹے کے ساتھ ایوان میں بیٹھیں گے

     اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ  ( ن )  کے سردار اویس احمد خاں لغاری نے آج  رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھاکر منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق سردار اویس احمد لغاری کے ہمراہ ان کے بیٹے  عمار احمد خاں لغاری نے بھی رکن  قومی اسمبلی کا حلف اٹھایا۔

    2002 میں اویس لغاری اور ان کے والد سردار فاروق احمد خاں  لغاری دونوں بیک وقت ایم این  اے منتخب  ہوئے تھے، اور  موجودہ اسمبلی کے اویس لغاری اور ان کے بیٹے عمار لغاری  دونوں رکن منتخب ہوئے ہیں۔

     

    اس طرح  اویس احمد خاں لغاری پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کے وہ واحد سیاستدان ہیں جو اپنے والد کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ ایوان  میں بیٹھیں گے۔