قلات میں درجہ حرارت منفی 8 اور کوئٹہ میں منفی 5 تک گر گیا

    (فوٹو : انٹرنیٹ)

    (فوٹو : انٹرنیٹ)

    بلوچستان کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والی برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گرگیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ہے جبکہ شمالی اضلاع میں بھی سردی کی لہر آئندہ دو روز تک برقرار رہے گی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث علاقے کو سرد ترین ضلع قرار دیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی پانچ، سبی میں 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 0صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری اور ساحلی علاقوں جیوانی میں 5 اور گوادر میں 9ڈگری سینٹی گریڈکیا گیا۔