خیبرپختونخوا کی 10 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    10 رکنی کابینہ حلف اٹھائےگی—فائل: فوٹو

    10 رکنی کابینہ حلف اٹھائےگی—فائل: فوٹو

    خیبرپختونخوا کی 10 رکنی کابینہ آج پشاور میں حلف اٹھائے گی، جس کی منظوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سےملاقات کے موقع پر دی تھی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی حلف برداری آج(بدھ) کی شام کو منعقد ہوگی اور کابینہ میں شامل 10 وزرا حلف اٹھائیں گے۔

    صوبائی کابینہ میں شامل کیے جانے والے وزرا کے ناموں کی منظوری پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے دی تھی، جن میں مشتاق غنی، تاج محمد ترند، عاقب اللّٰہ خان، فضل شکور اور ارشد ایوب شامل ہوں گے۔

    صوبائی کابینہ کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر امجد، ریاض خان، فیصل ترکئی اور مینا خان بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ کی جانب سے 4 مشیروں کا بھی تقرر کیا جائے گا۔