وقتی فاقہ قلبی مرض کے سبب موت کے امکانات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    شینگھائی: ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وقتی فاقہ کرنے والے افراد کی قلبی مرض سے موت واقع ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ امریکی شہر شیکاگو میں منعقد ہونے والے امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں تحقیق کے نتائج پیش کیے گئے اور وقتی فاقے کی سب سے مقبول قسم کو

      معروف پاکستانی فلم ڈائریکٹر نے نوشین شاہ کے 35 لاکھ روپے لُوٹ لیے

      ہدایتکار نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کیلئے اداکارہ سے رقم لی تھی : فوٹو : انسٹاگرام   کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور پاکستانی فلم ہدایتکار نبیل الرحمان لطفی اُن کے 35 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے۔ حال ہی میں نوشین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن

        آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، سیکورٹی تعاون سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال

        آرمی چیف نے گرمجوشی کے جذبات اورحمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:فائل ریاض: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور سعودی قیادت سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن

          کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

          زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے جنوب مغرب میں 166 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب کا علاقہ شوراوک تھا، پیما مرکز۔ فوٹو:فائل  کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، پیما مرکز

            الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کرلیے

             اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹرا پارٹی انتخابات تسلیم کرلیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی پی کے ضمنی الیکشن کو تسلیم کرنے کے بعد انہیں پارٹی رجسٹریشن کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چیئرمین جبکہ ملک

              اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

               اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچ کیلئے اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔ اردن کی ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی جہاں اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست  نے ٹیم کا استقبال کیا، اس موقع پر سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔ اردن

                وزیراعظم کا کارکردگی کو اجاگر کرنے کیلیے ترجمانوں کی ٹیم بڑھانے کا فیصلہ

                 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی کو بھرپور انداز سے اجاگر کرنے اور اپوزیشن کی تنقید کا میڈیا و سوشل میڈیا پر بھرپور دفاع کرنے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم میں اضافے کا فیصلہ جبکہ سوشل میڈیا کیلیے جامع حکمت کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا

                  پنجاب کابینہ کی طلباء کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی منظوری

                  (فوٹو : انٹرنیٹ)  لاہور: پنجاب کابینہ نے طلباء کو 20 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیر،چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹریزاور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سال 2023-24  کے سالانہ بجٹ

                    منشیات فروشوں کی الٹی گنتی شروع، سندھ حکومت نے بھرپور کریک ڈاؤن کیلیے کمر کس لی

                    فوٹو ایکسپریس   کراچی: سندھ کے سینئر اور صوبائی وزیر انسداد منشیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جلد بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا جس کے لیے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے

                      اچھرہ بازار واقعے میں ملوث تین مرکزی ملزمان گرفتار

                       لاہور: لاہور پولیس نے اچھرہ بازار واقعے میں خاتون کو توہین مذہب کے نام پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے سانحہ اچھرہ کے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ندیم کمانڈو، عادل علی اور التمش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس