بیرون ممالک میں 23456 پاکستانی قید ہیں، وزارت خارجہ
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں بیرون ممالک میں 23 ہزار 456 پاکستانی شہریوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین ولید اقبال کے زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں وزارت خارجہ نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش کردیں، جس کے مطابق 23456 پاکستانی بیرون